×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے ناں

اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے ناں
درد دریا کے کنارے تو نہیں ہوتے ناں

رنجشیں ہجر کا معیار گھٹا دیتی ہیں
روٹھ جانے سے گزارے تو نہیں ہوتے ناں

راس رہتی ہے محبت بھی کئی لوگوں کو
وہ بھی عرشوں سے اتارے تو نہیں ہوتے ناں

ہونٹ سینے سے کہاں بات چھپی رہتی ہے
بند آنکھوں سے اشارے تو نہیں ہوتے ناں

ہجر تو اور محبت کو بڑھا دیتا ہے اب
محبت میں خسارے تو نہیں ہوتے ناں

اک شخص ہی ہوتا ہے متاعِ جان بھی دل میں
اب لوگ بھی سارے تو نہیں ہوتے ناں
...
0:00
0:00
0:00