×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

جانبِ کُن پہ نظر ہے میری

جانبِ کُن پہ نظر ہے میری
‎نور یا ذات بشر ہے میری
‎جس پہ کانٹے ہوں نچھاور اتنے
‎وہ بھی اک راہ گزر ہے میری
‎اہلِ محفل کو گماں کیا ہو گا
‎کس قدر دیدۂ تر ہے میری
‎تم بھی اوروں کی طرح بگڑے ہو
‎یہ بھی سنگت کا اثر ہے میری
‎سوزِ پنہاں کو نہ سمجھو کم تر
‎آتشِ زیرِ شرر ہے میری
‎گرچہ خوشبو کو شکایت ہو تو
‎ایسی کلیوں پہ سحر ہے میری
‎شعر کہنے کی صلاحیت میں
‎اچھے اچھوں کو خبر ہے میری
‎یہ نہ سوچو کہ ہے غافل نورس
‎ساتھ بیٹھے پہ نظر ہے میری
...
0:00
0:00
0:00