×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

آباد دما دم آدم کی شہ رگ میں علی تن تن میں علی

آباد دما دم آدم کی شہ رگ میں علی تن تن میں علی
‎آباد دما دم آدم کی شہ رگ میں علی تن تن میں علی
‎لفظوں میں علی نبضوں میں علی سانسوں میں علی دھڑکن میں علی
‎اشکوں میں علی، آہوں میں علی، پلکوں میں علی، اکھین میں علی
‎دریا میں علی، موجوں میں علی، بادل میں علی، ساون میں علی
‎سرمست پون رم جھم میں علی، بجلی میں علی، خرمن میں علی
‎جھرنوں کی جھپکتی آنکھوں میں، تاروں سے بھرے آنگن میں علی
‎شہروں کی چہکتی شورش میں، چپ چاپ دھڑکتے بن میں علی
‎احساس کی ہریالی میں علی، ایماں کے ہرے گلشن میں علی
‎پاتال کی تہہ میں تخت نشیں، افلاک بکف بھگون میں علی
‎یٰسین کی نون گواہی دے، طہٰ کے سجل درشن میں
‎علی
‎واللیل کی قدر کا صدر سمجھ، والعصر کے کل کندن میں علی
‎کوثر کے حسن کا سرچشمہ، طوبیٰ کے جل جوبن میں علی
‎قرطاس و قلم کا رکھوالا، تقدیر کے ہر بندھن میں علی
‎لوحِ محفوظ میں وجہ اللہ، توحید نما درپن میں علی
‎افلاک تلک مسند آرا بے مسکن کے مسکن میں علی
‎کعبے میں علی قبلے میں علی مولد میں علی مدفن میں علی
‎معصوم گواہی عیسیٰ کی موسیٰ کے سخنور فن میں علی
‎یوسف یعقوب کا درد نگر ایوب کے شبھ شیون میں علی
‎اسرارِ شب اسریٰ کی قسم آیات کے اجلے پن میں علی
‎نوروز کی ضو میں جلوہ نما اور چودھویں رات کے چن میں علی
‎فولاد صفت کام آیا ہے اسلام کی ہر الجھن میں علی
‎خیبر میں علی خندق میں علی اور بدر و احد کے رن میں علی
‎معراج کی رات کی بات کرو، ہر بات کی ہر الجھن میں علی
‎قابِ قوسین کے نرم حسیں ریشم سے بنی چلمن میں علی
‎ہر مولائی کا ان داتا، ہر خاک نشیں کے من میں علی
‎پورب میں علی، پچھمّ میں علی، اتر میں علی دکھن میں علی
‎قرآن اٹھا کر کہتا ہوں، بسم اللہ کے دامن میں علی
‎حیدر سے عداوت مت رکھنا، ہر گام پہ ٹھوکر کھاؤ گے
‎پچھتاؤگے، گھبراؤگے، بردوشِ ہوا جل جاؤگے
...
0:00
0:00
0:00