×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

بن نہ بن میری جان جھوٹ نہ بول

بن نہ بن میری جان جھوٹ نہ بول
بس مجھے اپنا مان جھوٹ نہ بول

کیا کہا مجھ کو چاہتا ہے تو
ہو رہی ہے اذان جھوٹ نہ بول

خوش ہوں اس کے بغیر میں نے کہا
مجھ سے بولی زبان جھوٹ نہ بول

یہ محبت نہیں ہے دھوکا ہے
تو نہیں مہربان جھوٹ نہ بول

رات تو دیر تک نہیں سوتی
بلب ہوتا ہے آن جھوٹ نہ بول

یہ کلائی پہ کس کے ہاتھوں کے
پڑ گئے ہیں نشان جھوٹ نہ بول

دیکھ شہبازؔ دل کی باتوں میں
میرے شیریں بیان جھوٹ نہ بول


...
0:00
0:00
0:00