×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

سب صحیفوں کو طاق پر رکھ دو

سب صحیفوں کو طاق پر رکھ دو
جی نہیں مانتا مگر رکھ دو

اشک جی کھول کر بہا لوں میں
ہاتھ آنکھوں پہ تم اگر رکھ دو

جس میں ماحول ہی نہ ہو گھر کا
ایک کونے میں ایسا گھر رکھ دو

تم کو رونے کی جب جگہ نہ ملے
میرے شانے پہ اپنا سر رکھ دو

سوچ اک بوجھ ہے مرے دل پر
اس کو لے کر ادھر ادھر رکھ دو

حال ہی آ کے پوچھ لو میرا
ایک مرہم سا گھاؤ پر رکھ دو

کشتیاں آئیں گی ادھر کچھ اور
میری ناؤ میں سب بھنور رکھ دو

تجربے اپنی زیست کے راحتؔ
ایک گٹھری میں باندھ کر رکھ دو


...
0:00
0:00
0:00