• __________________________________


خدا کی نعمت

بہت مصروف رہنا بھی خدا کی ایک نعمت ھے

ھُجومِ دوستاں ھونا,
کسی سنگت کا مِل جانا,
کبھی محفل میں ہنس لینا,
کبھی خَلوَت میں رو لینا..
خدا کی ایک نعمت ہے..🤲🏻

کبھی تنہائی ملنے پر,
خود اپنا جائزہ لینا,
کبھی دُکھتے کسی دل پر,
تَشَفّی کا مرہم رکھنا..
خدا کی ایک نعمت ہے..🤲🏻

کسی آنسو کو چُن پانا,
کسی کا حال لے لینا,
کسی کا راز ملنے پر,
لبوں کو اپنے سِی لینا..
خدا کی ایک نعمت ہے..🤲🏻

کسی بچے کو چھُو لینا,
کسی بُوڑھے کی سُن لینا 
کسی کے کام آ سکنا,
کسی کو بھی دُعا دینا..
خدا کی ایک نعمت ہے..🤲🏻

کسی کو گھر بلا لینا,
کسی کے پاس خود جانا,
نگاھوں میں نمی آ نا,
بِلا کوشش ہنسی آ نا..
خدا کی ایک نعمت ہے..🤲🏻

تلاوت کا مزہ آ نا,
کوئی آیت سمجھ پانا,
کبھی سجدے میں رو لینا,
کسی جنت میں کھو جانا..
خدا کی ایک نعمت ہے 🤲

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں