×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen
    Detecting Location...
    NEXT EVENT --:--:--
    SEHRI --:--
    IFTAR --:--
    📅 View Full Calendar

    وہ مجبوری نہیں تھی یہ اداکاری نہیں ہے

    وہ مجبوری نہیں تھی یہ اداکاری نہیں ہے
    مگر دونوں طرف پہلی سی سرشاری نہیں ہے

    بہانے سے اسے بس دیکھ آنا پل دو پل کو
    یہ فرد جرم ہے اور آنکھ انکاری نہیں ہے

    میں تیری سرد مہری سے ذرا بد دل نہیں ہوں
    مرے دشمن ترا یہ وار بھی کاری نہیں ہے

    میں اس کے قول پر ایمان لا کر خوف میں ہوں
    کہیں لہجے میں تو ظالم کے عیاری نہیں ہے


    ...