بستی میں کس سے پوچھیں، اسے کیا پسند ہے
بستی میں کس سے پوچھیں، اسے کیا پسند ہے
تحفے خریدتے ہوئے دل فکرمند ہے
اے شخص! تو نہیں ہے محبت کا مستحق
اے شخص! تو مسرت و غم سے بلند ہے
سینے میں بھر رہا ہے غبار شکست دل
مجھ کو گلے لگاؤ میری سانس بند ہے
تم کہہ رہے ہو اب کوئی راستہ نہیں بچا
کیا شاراہِ ترک تعلق بھی بند ہے
اس شہر انتشار میں ایسے ہجوم میں
جس کو نہیں ہے ہوش وہی ہوش مند ہے
Join the conversation