×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

⋮
Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

مرا لگنا نہیں ہے دل دبارہ

مرا لگنا نہیں ہے دل دبارہ
‎نہیں ہوتا میرا تم بن گزارہ
‎
‎پلٹ کر دیکھا جب اسکی طرف میں
‎محبت کر رہی تھی پھر اشارہ
‎
‎اگر جاؤں تو پھر جاؤں کہاں میں
‎سمندر میں کہاں ہوگا کنارہ
‎
‎میری جاگیر پر میرے علاوہ
‎بھلا ہوگا بھی کیا اسکا اجارہ؟
‎
‎حجاب اترا ہوا جب سے دکھا ہے
‎جہاں کا کیا بھلا ہوگا نظارہ
‎
‎مزین کر رہا جو آسماں کو 
‎ترا چہرا ہے یا وہ اک ستارہ؟
‎
‎کہاں دے پاۓ گی دنیا منافع
‎یہ اپنا کر رہی ہے خود خسارہ
‎
‎میں نکاروں سے رہتا ہی پرے ہوں
‎نہیں ہوتا میرا ان میں شمارہ
‎
‎میں اپنے آپ سے کل ہی ملا تھا
‎تبھی خود کو نہیں دیکھا دوبارہ
‎
‎کہاں تک درد کو لفظوں میں ڈھالوں
‎نہیں ملتا غموں کا استعارہ
...
0:00
0:00
0:00