×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

مرگِ احساس پہ احباب کی آمین کا دکھ

مرگِ احساس پہ احباب کی آمین کا دکھ
بے کفن جسدِ تعلق تری تدفین کا دکھ

اسلیے نیند سے بنتی ہے نہ اب آنکھوں سے
میں نے جھیلا ہے کسی خواب کی توہین کا دکھ

اپنے دکھ کم تو نہیں اور میں ہمدردی میں
روز کے روز اٹھا لاتی ہوں دو تین کا دکھ

سب کے سب ہنستے ہوئے وقت کے ہمراہی ہیں
کوئی سنتا ہی نہیں ہے دلِ غمگین کا دکھ

رائیگاں حُسن پہ کاٹی ہو جوانی جس نے 
ایسی عورت ہی سمجھ سکتی ہے پروین کا دکھ
...
0:00
0:00
0:00