×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

کبھی آیا نہ وہ قابو ہمارے

کبھی آیا نہ وہ قابو ہمارے
کھلے ہی رہ گئے بازو ہمارے

سسکتے اور مرتے جا رہے ہیں
تمہارے دشت میں آہو ہمارے

ہوئی مشکل نہ ہم سے حل تمہاری
نہ سیدھے ہو سکے الو ہمارے

چراغوں کے مقابل آ گئے ہیں
بہت معصوم ہیں جگنو ہمارے

دعائے ہجر تھی خود کو ہماری
مگر آباد ہیں پہلو ہمارے

مسل دو پاؤں میں تلوار اپنی
لبوں سے کاٹ دو چاقو ہمارے
...
0:00
0:00
0:00