×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

جرم یہ ہے کہ کبھی سچ نہ بتا پائیں گے

جرم یہ ہے کہ کبھی سچ نہ بتا پائیں گے
اور سزا یہ کہ غلط مان لیے جائیں گے

پھر وہی رات وہی چاند وہی تم وہی میں
کیا کسی چھت کے مقدر میں لکھے جائیں گے

ہجر کے ماروں سے کچھ اور تو ہونے سے رہا
پھر اداسی کا کوئی گیت نیا گائیں گے

کب تلک تم بھی اٹھا پاؤ گے یہ بار وفا
کب تلک ہم بھی صداقت سے نبھا پائیں گے

اوب جائے گا پھر اک روز یہ دل دنیا سے
اور ہم پھر تیری باہوں میں چلے آئیں گے


...
0:00
0:00
0:00