×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

دل کہاں ہوتا ہے ہر ایک اجڑنے والا

دل کہاں ہوتا ہے ہر ایک اجڑنے والا
وہ بگڑتا ہے فقط جو ہو بگڑنے والا

چھوٹ دے رکھی تھی میں نے اسے جو چاہے کہے
مجھ کو پیارا تھا بہت مجھ سے جھگڑنے والا

نوحے سنتی ہوں میں شعرا کے تو سر دھنتی ہوں
کاش ہوتا کوئی میرا بھی بچھڑنے والا

آندھیاں ہار کے جاتی ہیں کسی دم افشاںؔ
خیمہ ہر ایک نہیں ہوتا اجڑنے والا

...
0:00
0:00
0:00