×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

یہ سرخ آنکھیں اداس لے کر کہاں چلے ہو

یہ سرخ آنکھیں اداس لے کر کہاں چلے ہو
کہ خواہش بے لباس لے کر کہاں چلے ہو

ہمیں تو درپیش ایک وحشت ہے تم بتاؤ
یہ خشک ہونٹوں پہ پیاس لے کر کہاں چلے ہو

ابھی تو ہم مبتلا ہوئے ہیں فدا ہوئے ہیں
ہمارے ہوش و حواس لے کر کہاں چلے ہو

یہاں عداوت پسند لوگوں کی بھیڑ ہے تم
دل محبت شناس لے کر کہاں چلے ہو


...
0:00
0:00
0:00