×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

ہونے کو اب کیا دیکھیے کیا کچھ ہے اور کیا کچھ نہیں

ہونے کو اب کیا دیکھیے کیا کچھ ہے اور کیا کچھ نہیں
منظر ابھی ہے سامنے وہ بھی کہ جب تھا کچھ نہیں

اس کی حنا پر وار دے فی الفور دل کی سلطنت
پیارے کسی کے ہاتھ میں تا دیر رہتا کچھ نہیں

مت جان دل کے سامنے کافی ہے اک چہرہ ترا
ایسے اندھیرے کے لئے اتنا اجالا کچھ نہیں

کتنے گھروندے ریت کے موجیں بہا کر لے گئیں
ہر بار اک دل کے سوا ایسے میں ٹوٹا کچھ نہیں

صورت کو معنی کے تئیں درکار ہے کچھ فاصلہ
جب تک تھا آگے آنکھ کے میں نے تو دیکھا کچھ نہیں


...
0:00
0:00
0:00