×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen
    Detecting Location...
    NEXT EVENT --:--:--
    SEHRI --:--
    IFTAR --:--
    📅 View Full Calendar

    کوئے جاناں میں اور کیا مانگو

    کوئے جاناں میں اور کیا مانگو
    حالت حال یک صدا مانگو

    ہر نفس تم یقین منعم سے
    رزق اپنے گمان کا مانگو

    ہے اگر وہ بہت ہی دل نزدیک
    اس سے دوری کا سلسلہ مانگو

    در مطلب ہے کیا طلب انگیز
    کچھ نہیں واں سو کچھ بھی جا مانگو

    گوشہ گیر غبار ذات ہوں میں
    مجھ میں ہو کر مرا پتا مانگو

    منکران خدائے بخشندہ
    اس سے تو اور اک خدا مانگو

    اس شکم رقص گر کے سائل ہو
    ناف پیالے کی تم عطا مانگو

    لاکھ جنجال مانگنے میں ہیں
    کچھ نہ مانگو فقط دعا مانگو


    ...