×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen
    Detecting Location...
    NEXT EVENT --:--:--
    SEHRI --:--
    IFTAR --:--
    📅 View Full Calendar

    دل جو اک جائے تھی دنیا ہوئی آباد اس میں

    دل جو اک جائے تھی دنیا ہوئی آباد اس میں
    پہلے سنتے ہیں کہ رہتی تھی کوئی یاد اس میں

    وہ جو تھا اپنا گمان آج بہت یاد آیا
    تھی عجب راحت آزادئ ایجاد اس میں

    ایک ہی تو وہ مہم تھی جسے سر کرنا تھا
    مجھے حاصل نہ کسی کی ہوئی امداد اس میں

    باغ جاں سے تو کبھی رات گئے گزرا ہے
    کہتے ہیں رات میں کھیلیں ہیں پری زاد اس میں

    ایک خوشبو میں رہی مجھ کو تلاش خد و خال
    رنگ فصلیں مری یارو ہوئیں برباد اس میں

    دل محلے میں عجب ایک قفس تھا یارو
    صید کو چھوڑ کے رہنے لگا صیاد اس میں


    ...