×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

مسجدوں کے صحن تک جانا بہت دشوار تھا

مسجدوں کے صحن تک جانا بہت دشوار تھا
دیر سے نکلا تو میرے راستے میں دار تھا

دیکھتے ہی دیکھتے شہروں کی رونق بن گیا
کل یہی چہرہ ہمارے آئنوں پر بار تھا

اپنی قسمت میں لکھی تھی دھوپ کی ناراضگی
سایۂ دیوار تھا لیکن پس دیوار تھا

سب کے دکھ سکھ اس کے چہرے پر لکھے پائے گئے
آدمی کیا تھا ہمارے شہر کا اخبار تھا

اب محلے بھر کے دروازوں پے دستک ہے نصیب
اک زمانہ تھا کہ جب میں بھی بہت خوددار تھا


...