×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

کیوں توڑتے ہیں آپ یہ کاسہ فقیر کا

کیوں توڑتے ہیں آپ یہ کاسہ فقیر کا
دیکھا نہیں ہے آپ نے غصہ فقیر کا

رکھا خدا نے رزق میں اس کا بھی انتظام 
ہر شخص کھا رہا ہے یہ حصہ فقیر کا 

اپنے قدم اٹھا تو بڑے احترام سے
یہ عام جا نہیں ہے ، ہے رستہ فقیر کا

مٹھی میں کائنات ٹھکانہ ہے خاک پر
اب اور کیا بتاؤں میں نقشہ فقیر کا 

میری نظر میں رونقِ دنیا فریب ہے
لگتا ہے جیسے مجھ پہ ہے سایہ فقیر کا 

محروم اس لیے ہیں کہ سمجھے نہیں کبھی 
بس آپ دیکھتے ہیں یہ حلیہ فقیر کا 

اکتا گیا ہے یہ بھی تو دنیا کے شور سے
دل کو بھلا لگا ہے یہ حجرہ فقیر کا

...