×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen
    Detecting Location...
    NEXT EVENT --:--:--
    SEHRI --:--
    IFTAR --:--
    📅 View Full Calendar

    تیرا گھر اور میرا جنگل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

    تیرا گھر اور میرا جنگل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
    ایسی برساتیں کہ بادل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

    بچپنے کا ساتھ ہے پھر ایک سے دونوں کے دکھ
    رات کا اور میرا آنچل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

    وہ عجب دنیا کہ سب خنجر بکف پھرتے ہیں اور
    کانچ کے پیالوں میں صندل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

    بارش سنگ ملامت میں بھی وہ ہم راہ ہے
    میں بھی بھیگوں خود بھی پاگل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

    لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیب
    ہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ

    بارشیں جاڑے کی اور تنہا بہت میرا کسان
    جسم اور اکلوتا کمبل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ


    ...