• __________________________________


خود کو بیداد کر کے روئے گا

خود کو بیداد کر کے روئے گا
نیند برباد کر کے روئے گا

میں تجھے یاد کر کے روؤں گی
تو مجھے یاد کر کے روئے گا

مدتوں بعد پنچھی نکلا ہے
خود کو آزاد کر کے روئے گا

خواب دل میں بسانے والے سن
خواب آباد کر کے روئے گا

ظلم کرنا ہے تیری عادت میں
دل کو دل شاد کر کے روئے گا


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں