×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen
    Detecting Location...
    NEXT EVENT --:--:--
    SEHRI --:--
    IFTAR --:--
    📅 View Full Calendar

    سبز موسم کی خبر لے کے ہوا آئی ہو

    سبز موسم کی خبر لے کے ہوا آئی ہو
    کام پت جھڑ کے اسیروں کی دعا آئی ہو

    لوٹ آئی ہو وہ شب جس کے گزر جانے پر
    گھاٹ سے پائلیں بجنے کی صدا آئی ہو

    اسی امید میں ہر موج ہوا کو چوما
    چھو کے شاید مرے پیاروں کی قبا آئی ہو

    گیت جتنے لکھے ان کے لیے اے موج صبا
    دل یہی چاہا کہ تو ان کو سنا آئی ہو

    آہٹیں صرف ہواؤں کی ہی دستک نہ بنیں
    اب تو دروازوں پہ مانوس صدا آئی ہو

    یوں سر عام کھلے سر میں کہاں تک بیٹھوں
    کسی جانب سے تو اب میری ردا آئی ہو

    تیرے تحفے تو سب اچھے ہیں مگر موج بہار
    اب کے میرے لیے خوشبوئے حنا آئی ہو

    جب بھی برسات کے دن آئے یہی جی چاہا
    دھوپ کے شہر میں بھی گھر کے گھٹا آئی ہو


    ...