×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen
    Detecting Location...
    NEXT EVENT --:--:--
    SEHRI --:--
    IFTAR --:--
    📅 View Full Calendar

    حاصل سے ہاتھ دھو بیٹھ اے آرزو خرامی

    حاصل سے ہاتھ دھو بیٹھ اے آرزو خرامی
    دل جوش گریہ میں ہے ڈوبی ہوئی اسامی

    اس شمع کی طرح سے جس کو کوئی بجھا دے
    میں بھی جلے ہوؤں میں ہوں داغ نا تمامی

    کرتے ہو شکوہ کس کا تم اور بے وفائی
    سر پیٹتے ہیں اپنا ہم اور نیک نامی

    صد رنگ گل کترنا در پردہ قتل کرنا
    تیغ ادا نہیں ہے پابند بے نیامی

    طرف سخن نہیں ہے مجھ سے خدا نہ کردہ
    ہے نامہ بر کو اس سے دعوائے ہم کلامی

    طاقت فسانۂ باد اندیشہ شعلہ ایجاد
    اے غم ہنوز آتش اے دل ہنوز خامی

    ہر چند عمر گزری آزردگی میں لیکن
    ہے شرح شوق کو بھی جوں شکوہ ناتمامی

    ہے یاس میں اسدؔ کو ساقی سے بھی فراغت
    دریا سے خشک گزرے مستوں کی تشنہ کامی


    ...