×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

⋮
Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

مسلسل کرب میں کرنا گزارا کس کو کہتے ہیں

مسلسل کرب میں کرنا گزارا کس کو کہتے ہیں
نہیں معلوم دنیا میں خسارا کس کو کہتے ہیں

بہایا ہے لہو دل کا تِری یادوں کے دامن پر
ذرا دیکھو تو اشکوں کا یہ دھارا کس کو کہتے ہیں

یہ دنیا تو فقط مطلب کی حد تک یاد رکھتی ہے
چلو اب ہم بتاتے ہیں ہمارا کس کو کہتے ہیں

مِرے کاندھے پہ سر رکھ کر کبھی رویا نہیں کوئی
مجھے کیا علم اے دنیا سہارا کس کو کہتے ہیں

نہاں ہے راکھ کے اندر کوئی شعلہ بغاوت کا
ہوا دے کر ذرا دیکھو شرارا کس کو کہتے ہیں

ترے بن زندگی کے دن یوں ہی کٹ تو رہے ہیں پر
ہمیں سے پوچھ لو آ کر گزارا کس کو کہتے ہیں

ترےچہرےکوجی بھر کر کبھی ہم دیکھ لیں تو پھر
زمانے کو بتائیں گے نظارا کس کو کہتے ہیں

جھکی نظریں حیا کا رنگ ماتھے پر پسینہ ہے
سمجھنا ہے تو سمجھو اب اشارا کس کو کہتے ہیں

مِرے تاریک کمرے میں گھنیری رات کا عالم
مجھے کیا علم اے شب رو ستارہ کس کو کہتے ہی

انا کی پاسداری میں ترقّی کر گئے اتنی
بھلا بیٹھے محبت میں پکارا کس کو کہتے ہیںں

سخن عنبر کا جب گونجا فضاؤں میں حیا بن کر
ادب نے خود بتایا ہے منارا کس کو کہتے ہیں
...
0:00
0:00
0:00