×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

غم کی محفل سجا کے رویا ھوں

غم کی محفل سجا کے رویا ھوں 
درد دل میں بسا کے رویا ھوں 

اے محبت مجھے دلاسے دے
میں تیرے دکھ اٹھا کے رویا ھوں 

میری حالت پہ ہنس رہا تھا وہ
میں جسے دکھ سنا کے رویا ھوں 

ضبط رکھا بچھڑتے وقت اور پھر
اپنے کمرے میں جا کے رویا ھوں 

کب میسر رہا ھے تو مجھ کو
کب تیرے پاس آ کے رویا ھوں 

تیری یادیں تھیں جن سے وابستہ 
ایسی راہوں میں جا کے رویا ھوں 

درد دل میں ھو کچھ کمی مولا 
تیری چوکھٹ پہ آ کے رویا ھوں 

کوئی الــزام تجــھ پــہ نا آئــے
اپنے آنسو چھپا کے رویا ھوں
...
0:00
0:00
0:00