×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

عشق نے خوب انتقام لیا

عشق نے خوب انتقام لیا
بے وفا سے وفا کا کام لیا

عشق شاید اسی کو کہتے ہیں
آنکھ نے آنکھ کا سلام لیا

اور کوئی علاج تھا ہی نہیں
ہار کر دل نے تیرا نام لیا

عمر بھر دشمنوں کے ساتھ رہے
آگ سے روشنی کا کام لیا

گرنے والا ہی تھا شجر سے میں
کچھ پرندوں نے مجھ کو تھام لیا
...
0:00
0:00
0:00