×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

چہرے بدل بدل کے مجھے مل رہے ہیں لوگ

چہرے بدل بدل کے مجھے مل رہے ہیں لوگ
اتنا بُرا سلوک مری سادگی کے ساتھ؟

منسوب تھے جو لوگ مری زندگی کے ساتھ
اکثر وہی ملے ہیں بڑی بےرُخی کے ساتھ

یوں تو میں ہنس پڑا ہوں تمہارے لیے مگر
کتنے ستارے ٹوٹ پڑے اِک ہنسی کے ساتھ

فرصت ملے تو اپنا گریباں بھی دیکھ لے
اے دوست! یوں نہ کھیل مری بےبسی کے ساتھ

مجبوریوں کی بات چلی ہے تو مے کہاں
ہم نے پیا ہے زہر بھی اکثر خوشی کے ساتھ

چہرے بدل بدل کے مجھے مل رہے ہیں لوگ
اتنا بُرا سلوک مری سادگی کے ساتھ؟

اک سجدۂ خلوص کی قیمت، فضائے خلد؟
یارب! نہ کر مذاق مری بندگی کے ساتھ

محسنؔ، کرم بھی ہو جس میں، خلوص بھی
مجھ کو غضب کا پیار ہے اُس دشمنی کے ساتھ
https://res.cloudinary.com/div3sace8/video/upload/v1779602160/Mohsin_Naqvi_Poetry____top_trending_urdu_shayari____whatsapp_status_shayari_360P_k6625x.mp4
...
0:00
0:00
0:00