×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

ہوا کا لمس جو اپنے کواڑ کھولتا ہے

ہوا کا لمس جو اپنے کواڑ کھولتا ہے
تو دیر تک مرے گھر کا سکوت بولتا ہے

ہم ایسے خاک نشیں کیا لبھا سکیں گے اسے
وہ اپنا عکس بھی میزان زر میں تولتا ہے

جو ہو سکے تو یہی رات اوڑھ لے تن پر
بجھا چراغ اندھیرے میں کیوں ٹٹولتا ہے

اسی سے مانگ لو خیرات اپنے خوابوں کی
وہ جاگتی ہوئی آنکھوں میں نیند گھولتا ہے

سنا ہے زلزلے آتے ہیں عرش پر محسنؔ
کہ بے گناہ لہو جب سناں پہ بولتا ہے
https://res.cloudinary.com/div3sace8/video/upload/v1779602166/Suna_Hai_Zalzaly_Aaty_Hain_Arsh_Per_Mohsin___Mohsin_Naqvi___Urdu_Poetry_360P_gsuah7.mp4
...
0:00
0:00
0:00