×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

دیار اہل کرم کا طواف اپنی جگہ

دیار اہل کرم کا طواف اپنی جگہ
ابھر رہا ہے کہیں انحراف اپنی جگہ

بصیرتیں تو ہوا کے خلاف چلتی ہیں
ہوا کرے یہ زمانہ خلاف اپنی جگہ

مری کتاب کا بین السطور ہے کچھ اور
بڑائیوں کا تری اعتراف اپنی جگہ

حسین چہروں کی بے چہرگی ہے ایک طرف
نظر پہ حسن نظر کا غلاف اپنی جگہ

ہیلو کی ہائے کی تہذیب ہے بلندی پر
خلوص و مہر کا گرتا گراف اپنی جگہ

وہ روج ٹی وی پہ تاجا خبر سنائے گا
سنبھالے بیٹھے رہو شین قاف اپنی جگہ

انہی کو ملتا ہے اعزاز دور بینی کا
جنہیں دکھائی نہ دے صاف صاف اپنی جگہ

حیات و موت ہیں اقدار مشترک فاروق
خدا کے باب میں ہر اختلاف اپنی جگہ


...
0:00
0:00
0:00