×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen

فرشتہ !! کہنے سے میری توہین ہوتی ہے

بارگاہ عشق کا جلوہ ۔۔۔۔۔۔||

فرشتہ !!  کہنے سے میری توہین ہوتی ہے
مسجودِ ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو

وہی آئینہ ہوں جو حق مختار کا عکس ہے
اسی عکس کی حشمت پر قربان  رہنے دو

لوح  ازل کی مہرِ حقیقت ثبت ہے قلب پر
جو مرشد نے لکھا ہے  وہی فرمان رہنے دو

بارگاہِ عشق  سے مجھے حکمِ اذان ملا  ہے
جو  ہوتا ہے پریشان اسے پریشان  رہنے دو

انسان ہوں روح کے قلب میں نفخِ الٰہی ہے
پیشانی پرجو سجدہ ہے یہ پہچان رہنے دو

ملا ہے  یہ  فیض حرف کن کی آغوش سے
جو پنہاں  ہے اندر  اسے پنہاں ہی رہنے دو

بارگاہ عشق  سے تو عرفان حق ملا ہے مگر 
جو سلطان معظم  ہے اسے سلطان  رہنے دو

اسکے لمس کی نسبت ملی ہے بڑی دیر سے
روح میں جھوم رہا ہے جو، طوفان رہنے دو

افضال!! تو خصمِ حقیقی کے نعلین چوم کر
کلام  یار لکھتے رہو سب کو حیران رہنے دو


...