×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen
    Detecting Location...
    NEXT EVENT --:--:--
    SEHRI --:--
    IFTAR --:--
    📅 View Full Calendar

    شام آئی تری یادوں کے ستارے نکلے

    شام آئی تری یادوں کے ستارے نکلے
    رنگ ہی غم کے نہیں نقش بھی پیارے نکلے

    ایک موہوم تمنا کے سہارے نکلے
    چاند کے ساتھ ترے ہجر کے مارے نکلے

    کوئی موسم ہو مگر شان خم و پیچ وہی
    رات کی طرح کوئی زلف سنوارے نکلے

    رقص جن کا ہمیں ساحل سے بہا لایا تھا
    وہ بھنور آنکھ تک آئے تو کنارے نکلے

    وہ تو جاں لے کے بھی ویسا ہی سبک نام رہا
    عشق کے باب میں سب جرم ہمارے نکلے

    دھوپ کی رت میں کوئی چھاؤں اگاتا کیسے
    شاخ پھوٹی تھی کہ ہم سایوں میں آرے نکلے

    عشق دریا ہے جو تیرے وہ تہی دست رہے
    وہ جو ڈوبے تھے کسی اور کنارے نکلے


    ...