ہمارا چہرہ بَھلا زرد ہے؟؟؟ نہیں ہے نا !!!!
سُنا ہے' آدمی مر سکتا ہے......... بچھڑتے ہوئے
ہمـارا ہاتھ چُھوؤ ' سرد ہے؟؟؟ نہیں ہے نا !!!!
سُنا ہے ہجر میں چہروں پہ.....دھول اڑتی ہے
ہمارے رخ پہ کہِیں گرد ہے؟؟؟ نہیں ہے نا !!!!
تمہاری راہ کبھی دیکھی نہیں...... قسم لے لو
میری پلکوں پہ کہیں گرد ہے؟؟؟ نہیں ہے نا !!!!
وہی ہے درد وہی درد کا..... درماں محسن
کہیں قریب وہ بیدرد ہے؟؟؟ نہیں ہے نا !!!!
منجانب: ٹائگر




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں