×
Faster & lighter experience

Baad mein install karein

Menu dabayein
📲
Add to Home Screen
    Detecting Location...
    NEXT EVENT --:--:--
    SEHRI --:--
    IFTAR --:--
    📅 View Full Calendar

    اسی میں خوش ہوں مرا دکھ کوئی تو سہتا ہے

    اسی میں خوش ہوں مرا دکھ کوئی تو سہتا ہے
    چلی چلوں گی جہاں تک یہ ساتھ رہتا ہے

    زمین دل یوں ہی شاداب تو نہیں اے دوست
    قریب میں کوئی دریا ضرور بہتا ہے

    گھنے درختوں کے گرنے پہ ماسوائے ہوا
    عذاب در بدری اور کون سہتا ہے

    نہ جانے کون سا فقرہ کہاں رقم ہو جائے
    دلوں کا حال بھی اب کون کس سے کہتا ہے

    مقام دل کہیں آبادیوں سے ہے باہر
    اور اس مکان میں جیسے کہ کوئی رہتا ہے

    مرے بدن کو نمی کھا گئی ہے اشکوں کی
    بھری بہار میں کیسا مکان ڈہتا ہے


    ...